ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / مندر انتظامی امور کمیٹی تشکیل نہ دینے کا مطالبہ قبول کرنے کی توقع ہے؛ بھٹکل رکن اسمبلی کا بیان

مندر انتظامی امور کمیٹی تشکیل نہ دینے کا مطالبہ قبول کرنے کی توقع ہے؛ بھٹکل رکن اسمبلی کا بیان

Thu, 02 Nov 2017 20:04:55    S.O. News Service

بھٹکل:2/ نومبر (ایس اؤنیوز) ہندو مندوں کی نگرانی کے لئے انتظامی کمیٹی کی تشکیل کو لے کر جاری کئے گئے حکم کو وزیرا علیٰ ، نگراں کار وزیر اور مجرائی وزیر سے اپیل کی گئی ہے  توقع ہے کہ حکومت  بہت جلد اس حکم کو واپس لئے جانے کے احکامات جاری کرے گی۔ اس بات کی جانکاری بھٹکل رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے دی۔

 اترکنڑا ضلع ہندو دھارمک دیوالیا مہا منڈل کے عہدیداران سے میمورنڈم وصول کرنے کے بعد وہ بات کررہے تھے۔ مندریں قدیم زمانے سے اپنی رسوم و روایات پر کار بند ہیں۔ ڈھنگ کے اصول و ضوابط تشکیل دئیے بغیر فوری طورپر انتظامی امور کی کمیٹی تشکیل دینے سے مندروں کی خود مختاری کو دھکا لگنے کا امکان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان باتوں کی طرف انہوں نے متعلقہ وزیر کی توجہ  دلائیہے۔ مزید کہا کہ  بیلگام کے اجلاس میں وہ وزیر اعلیٰ کا بھی دھیان  اس طرف دلائیں گے۔

مہامنڈل کے اعزازی صدر وینکٹیش نائک نے بیلگام اجلاس میں پورے دستاویزات اور ثبوتوں کے ساتھ اپنی بات پیش کرنے کی درخواست کی اور کہا کہ ہمارا مطالبہ مندروں کی خود مختاری کو دھکا لگے بغیر قانون تشکیل دینے کا ہے نہ کہ کسی افسر، عوامی نمائندے یا سرکار کے خلاف  ہے۔ مہامنڈل کے صدر این بی شانبھاگ نے سپریم کورٹ کے فیصلے تک انتظامی کمیٹی کی تشکیل نہ دینے کی مانگ کی۔ وینکٹیش پربھو، ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر، درگا پرمیشوری مندر الویکوڑی کے نارائن دئیمنے ، اروند پائی ، آر وی بھٹ، رمیش آچاریہ وغیرہ موجود تھے۔


Share: